ملک میں 9ماہ کے دوران 1,66,166 یونٹ کاریں تیار 1,61,371 فروخت ہوئیں

منگل 17 اپریل 2018 12:53

ملک میں 9ماہ کے دوران 1,66,166 یونٹ کاریں تیار 1,61,371 فروخت ہوئیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ملک میں ایک لاکھ 66ہزار 166 یونٹ کاروں کی تیاری اور ایک لاکھ 61 ہزار 371 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر مارچ تک ملک میں ایک لاکھ 66ہزار 166 یونٹ کاروں کی تیاری اور ایک لاکھ 61 ہزار 371 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 9 مہینوں میں ملک میں ایک لاکھ 43ہزار 317کاریں تیار اور ایک لاکھ 39ہزار 570کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مذکورہ عرصے میں1300 سی سی اور اس سے زیادہ ہارس پاور کی کیٹگری میں 74ہزار 88 یونٹ کاروں کی تیاری اور 73ہزار 911 کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال میں اس کیٹیگری میں 71ہزار 743 کاریں تیار اور 72ہزار 95 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ان میں ہنڈا سوک ، ہنڈا سٹی، سوزوکی سوفٹ اور ٹویوٹاکرولا کی گاڑیاں شامل ہیں۔

ایک ہزار سی سی کی کیٹیگری میں 38ہزار 377 کاریں تیار اور 36ہزار 395 کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں اس کیٹیگری میں 26 ہزار 180کاریں تیار اور 24ہزار 501 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ان میں سوزوکی کلٹس، سوزوکی ویگنار اور ہنڈائی سنٹرو کی گاڑیاں شامل ہیں۔ 800 سی سی کی کیٹیگری میں ملک میں 53ہزار 705 کاریں تیار اور 51ہزار 65 کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں اس کیٹیگری میں 45ہزار 390 یونٹ کاریں تیار اور 42ہزار 974 کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں سوزوکی مہران اور سوزکی بولان شامل ہیں۔