فلم ’’کڑوی ہوا‘‘ کا پریمئر بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا

منگل 17 اپریل 2018 12:53

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز نیلا مدھب پانڈا کی فلم ’’کڑوی ہوا‘‘ کا پریمئر بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیلا مدھب پانڈا نے کہا ہے کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ’’ٹینٹن ایوارڈ‘‘ کے لئے 71ممالک کی 659انٹریز میں سے میری فلم 15ٹاپ فلموں میں آئی ہے،فلم کی کہانی ماحولیاتی تبدیلی پر مبنی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر سنجے مشرا ، رنویر شورے اور منیش مندرا کو مبارک دی۔آٹھ روزہ بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 17اپریل سے شروع ہو کر22 اپریل کو اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :