پاکستان ،ایران اور ترکی خطے میں ٹرانسپورٹیشن اورٹرانزٹ راہداری کے قیام پر متفق ہیں ‘ خواجہ حبیب الرحمان

تہران اور پا کستان کے مختلف شہروں میں براہ راست پروازوں کا بھی جلد آغاز ہو جائیگا‘صدر پاک ایران فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ

منگل 17 اپریل 2018 12:44

پاکستان ،ایران اور ترکی خطے میں ٹرانسپورٹیشن اورٹرانزٹ راہداری کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاک ایران فیڈڑیشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پا کستان، ایران اور ترکی مل کر خطے میں ٹرانسپورٹیشن اور ٹرانزٹ راہداری قائم کر یں گے جبکہ پا کستان اور ایران کے درمیان برائے راست پروازں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا ہے جس کے تحت ایران کے شہروں ایرانشہر، چابہار، زابل اور زاہدان سے پاکستان کے شہروں تک براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سالانہ دو لاکھ سے زائد پاکستانی زائر ایران کا سفر کرتے ہیں اور ایران کے زمینی اور فضائی راستے سے عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لئے جاتے ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کے تحت منصوبوں کی تشکیل میں مقامی صنعتوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ وہ بھی یکساں فائدے اٹھاسکے۔ا سمگلنگ مقامی صنعتوں کو بھاری نقصان پہنچارہی ہے اسے سختی سے روکا جاناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :