یورپی گندم کے نرخ ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے

منگل 17 اپریل 2018 12:44

یورپی گندم کے نرخ ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) یورپی گندم کے نرخ ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے جس کی وجہ گندم کے مارکیٹینگ سیزن کا اختتام قریب آنا اور مارکیٹ میں گندم کی وافر سپلائی کی وجہ سے شکاگو کی منڈی (سی بی او ٹی) میں گندم کے نرخ گرنا ہے۔

(جاری ہے)

پیرس کی یورو نیکسٹ منڈی میں مئی کے لئے ملوں کے لئے گندم کی سپلائی کے نرخ 0.5 فیصد کمی کے ساتھ164.75 یورو(203.20 ڈالر)فی ٹن رہے۔جرمنی میں اجناس کی بڑی منڈی ہمبرگ میں سٹینڈرڈ بریڈ ویٹ کی رواں ماہ کے لئے سپلائی کے سودے پیرس ویٹ سے 0.5 یورو فی ٹن زیادہ رہے،جانوروں کے لئے چارہ گندم کے نرخ 178 یورو فی ٹن پر بند ہوئے۔