روس کی برآمدی گندم کے نرخوں میں اضافہ

منگل 17 اپریل 2018 12:44

روس کی برآمدی گندم کے نرخوں میں اضافہ
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) روس کی برآمدی گندم کے نرخ بڑھ گئے جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے روبل کی قدر گرنا اور کسانوں کی جانب سے برآمدی مارکیٹ میںگندم کی ترسیل روک دینا ہے۔گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے روبل کی شرح تبادلہ میں چھے فیصد کمی آچکی ہے۔رشین ایگری کنسلٹنٹ فرم آکار کے مطابق روس کی بلیک سی برآمدی ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل گندم کی اپریل اور مئی کی ابتداء کے لئے ترسیل کے سودے 212 ڈالر فی ٹن فری آب بورڈ(ایف او بی)طے پائے جو گزشتہ ہفتے کے نرخ کے مقابلے دو ڈالر فی ٹن زیادہ ہے۔

سووایکون کے مطابق روس کی گندم کے برآمدی نرخوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے تین ٹن اضافہ ہوا،گندم 211 ڈالر فی ٹن ،جو 217 ڈالر فی ٹن اورمکئی کے نرخ 202 ڈالر فی ٹن ایف او بی طے پائے۔

(جاری ہے)

ایگر فرموں کے مطابق گزشتہ سال یکم جولائی سے لے کر رواں سال کے اپریل کی گیارہ تاریخ تک روس سے 40.8 ملین ٹن اجناس برآمد کیا جا چکا ہے جن میں 31.8 ٹن گندم شامل ہے جس کا برآمدی حجم گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 39.4 فیصد زیادہ ہے۔

روسی ڈومیسٹک مارکیٹ میں تیسرے درجے کی گندم کے نرخ رواں ہفتے کے لئے 275 روبل بڑھ کر 9050 روبل(145 ڈالر) فی ٹن ہیں۔سورج مکھی کے بیجوں کی بھی قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلے 150 روبل اضافہ ہوا ہے اس کی مارکیٹ پرائس 20.075 روبل فی ٹن جبکہ ایکسپورٹ سن فلاور آئل پرائس 750 ڈالر فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔سائوتھرن رشیا سفید چینی کے نرخ 515.55 ڈالر فی ٹن گزشتہ ہفتے سے 17 ڈالر زیادہ رہے۔

متعلقہ عنوان :