گندم کی خریداری کیلئے باردانہ کی تقسیم اور دیگر انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد

منگل 17 اپریل 2018 12:29

قصور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)گندم کی خریداری کیلئے باردانہ کی تقسیم اور دیگر انتظامات کے سلسلہ میں چونیاں میں زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنرچونیاں احمدرضابٹ اور تحصیلدار طارق اظہروٹو منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایاگیاہے کہ ہر مستحق زمیندارکو باردانہ کی فراہمی اور سینٹروں پرپینے کیلئے ٹھنڈاپانی، کرسیاں‘شامیانے ‘پنکھے وغیرہ کا انتظام کیاجائے گا اورباردانہ کے حصول کیلئے درخواستیں17اپریل سے 20اپریل تک صبح8بجے سے شام4بجے تک وصول کی جائیں گی اور گردواری کی اہلیت کی بنیاد پر باردانہ تقسیم ہوگا۔

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے بتایا کہ باردانہ تقسیم کرنے کی پالیسی صاف شفاف ہوگی اس سلسلہ میں کمیٹیاں جس میں محکمہ پولیس‘محکمہ زراعت‘ محکمہ خوراکاپر۔۱۷ متعلقہ ایم پی ایز اور کسانوں کے نمائندے شامل ہونگے‘گندم کی ادائیگی سینٹروں سے منسلک بینکوں سے کی جاے گی دواہلکاران بل گندم کی ادائیگی کیلئے دستخط کریں گے۔