حویلیاں پولیس نے کیری سوزوکی سے اسلحہ برآمد کر کی3 ملزمان گرفتار کر لئے

منگل 17 اپریل 2018 12:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) حویلیاں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کیری سوزوکی سے اسلحہ برآمد کر کے تین ملزمان گرفتار کر لئے ۔ پولیس نے سود خور کوبھی گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے ترجمان اعظم میر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور نے رجوعیہ روڈ پر ناکہ کے دوران کیری سوزوکی نمبر ڈی بی437 کو روک کرگاڑی کی تلاشی کے دوران تین عدد پستول، ایک رپیٹر برآمد کر کے ملزم واجد ولد امین، فیصل ولد مکھن اور بشیر والد سلیمان کو گرفتار کر کے تھانہ حویلیاں میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

حویلیاں پولیس نے کالو میرا کے رہائشی سود خور دلشاد ولد دائود خان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ سود خور غریب لوگوں کو قرض دیکر رقم سود سمیت واپس لیتا تھا۔ پولیس نے منشیات فروش شہزاد ولد فردوس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :