گلیات کے علاقہ مکول بالا میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو زہر دیکر قتل کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 12:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) گلیات کے علاقہ مکول بالا میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو زہر دیکر قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلیات کے علاقہ مکول بالا چونیاں میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر نوید ولد محمد نذیر نے اپنی بیوی تین بچوں کی ماں مسماة رابعہ کو چوہے مار گولیاں کھلا کر قتل کر ڈالا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد محمد صادق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ پولیس کی طرف سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :