خان برادرز حلقہ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے خلوص دل سے کوشاں ہیں، سید آفاق علی شاہ

منگل 17 اپریل 2018 12:06

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) خان برادرز حلقہ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے خلوص دل سے کوشاں ہیں، پی کے 40- سے جو امیدوار بھی مقابلہ کیلئے آئے لوہے کے چنے ساتھ لائے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم وی سی موہری سید آفاق علی شاہ نے کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل شاہ مقصود کو ماڈل بنانے میں خان برادران کی مخلصانہ کوششیں شامل ہیں، خطیر فنڈنگ کر کے اہلیان شاہ مقصود کی محرومیاں ختم کر دیں، سیاسی مداری الیکشن میں عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے جو صرف الیکشن کے دنوں میں آ کر عوام کے سرسید بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خان برادرز نے اپنے حلقہ نیابت سے ہٹ کر پورے ہری پور میں ترقیاتی کاموں کے چال بچھا دیئے، عوام اپنے محسنو ںکو الیکشن میں بھی یاد رکھے گی اور حلقہ کے عوام ان کے شانہ بشانہ ان کی الیکشن مہم کا حصہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ الیکشن نہیں خان برادرز کے حق میں ریفرنڈم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :