گلگت بلتستان کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے غیرقانونی کٹائی روکنا ہوگی‘عمران وکیل ..
تازہ ترین : 1

گلگت بلتستان کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے غیرقانونی کٹائی روکنا ہوگی‘عمران وکیل

گلگت بلتستان کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے غیرقانونی کٹائی روکنا ہوگی‘عمران ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء)صوبائی وزیرجنگلات ماحولیات عمران وکیل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ موجودہ حکومت نے جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کو روک کر قدرتی حسن کو برقراررکھنے کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے نئے درخت لگانے کا عزم کرلیا ہے ‘ وزیرجنگلات و ماحولیات نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کے ویژن کے تحت آج گلگت بلتستان ہر شعبے میں آگے نکل گیا ہے اور ترقی کے منازل طے کررہاہے جولوگ تنقید کررہے ہیں ان کوگلگت بلتستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے‘انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں جو گلیشئرز ہیں وہ درختوں کی کٹائی کی بدولت پگھلتے ہیں، حکومت کی جانب سے گلیشئرز کی حفاظت کے ساتھ مزید 30لاکھ پودے رواں سال لگانے کا عزم کرلیا ہے جس کی بدولت باضابطہ شجر کاری مہم کے آغاز کر کے عوا م میں مفت درخت تقسیم کئے جارہے ہیں اورباقاعدہ رجسٹریشن کر کے درخت دئیے جارہے ہیں ‘جو لوگ درخت لے جارہے ہیں ان سے درختوں کی حفاظت کے حوالے سے پوچھا جائیگا اور چیک اینڈ بیلنس لازمی قراردیاگیا ہے ،جہاں جہاں بڑے پیمانے پر درختوں کو لگایا جارہاہے وہاں محکمہ جنگلات کے آفیسران دورہ کر کے درختوں کا معائنہ کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:06:31

اس خبر پر آپ کی رائے‎