اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 19 ارب ،

وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے لئے ڈیڑھ ارب ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے 11 ارب 95کروڑ روپے جاری

منگل 17 اپریل 2018 12:06

اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 19 ارب ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 19 ارب ایک کروڑ سے زائد، وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے لئے ایک ارب 52 کروڑ سے زائد، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے 11 ارب 95کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن میں پورے ملک میں بنیادی تعلیم کے حصول کے لئے 95کروڑ 35 لاکھ، انسانی وسائل کی ترقی کے لئے 47کروڑ 91لاکھ، قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ کے لئے ایک کروڑ 68 لاکھ، تعلیم کے شعبہ میں استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ اسی طرح ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کیمپس راولپنڈی کے ترقیاتی کاموں کے لئے 30کروڑ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نئے کیمپس کی تعمیر کے لئے 45کروڑ، یونیورسٹی آف ویٹرنٹی اینڈ اینیمل سائنسز کے لئے 40کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :