پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کے ایگزیکٹوبورڈ کا رکن منتخب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 اپریل 2018 11:48

پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کے ایگزیکٹوبورڈ ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2018ء) پاکستان کو اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈ کا رکن منتخب کرلیاگیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو منتخب کیا جا نا دراصل عالمی برادری کا پا کستان پر اعتماد کا ووٹ ہے۔ بحیثیت رکن ملک اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظمیوں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھیں گے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیابھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ترجمان ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق پاکستان کو 2019 سے2022تک کمیٹی کارکن منتخب کیاگیا،کمیٹی کے قیام سے اب تک پاکستان کا ادارے کی بہتری کے لیے اہم کردار ہے،پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کا 10سال سے رکن ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈ کا بھی رکن منتخب کرلیاگیا،پاکستان نے عالمی سطح پر انسانی اور بچوں کے حقوق پر بہت کام کیا،انتخاب میں کامیابی عالمی برادری کی طرف سے پاکستانی تعاون کی تصدیق ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی برادری کوکس حدتک پاکستان کے کردارپراعتمادہے، ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کو ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہاہے، پاکستان 2 سال پہلے بھی یونیسیف کےایگزیکٹو بورڈ کا صدرمنتخب ہوچکا ہے، یونیسیف میں بھی پاکستان کابہت اہم کرداررہاہے، بحیثیت رکن پاکستان یواین او کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :