ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی ہلاک 5 گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 اپریل 2018 11:48

ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے  2 پاکستانی ہلاک 5 گرفتار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2018ء) غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والے افراد پر ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایرانی سیکورٹی فورسز نے لاشیں اورگرفتار افراد لیویز کے حوالے کردیے۔لیویزحکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بنوں سے بتایا جاتا ہے جبکہ گرفتار افراد میں3 کا تعلق بنوں ایک کا آزاد کشمیر اور ایک کا جھنگ سے ہے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد بنوں روانہ کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :