Live Updates

صبح سویرے تحریک انصاف کو جھٹکا ، رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اپریل 2018 11:26

صبح سویرے تحریک انصاف کو جھٹکا ، رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید نسیم نے پارٹی چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جاوید نسیم ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں کریں گے۔

(جاری ہے)

اس پریس کانفرنس میں ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

جاوید نسیم کے ہمراہ پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن اور باغی ڈسٹرکٹ ممبر صفدر باغی بھی ہوں گے۔ جاوید نسیم کا کہنا ہے کہ میںن ریاست چلانے والوں کے ساتھ ہوں سیاست چمکانے والوں کے ساتھ نہیں، پی ٹی آئی مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکی ہے۔ یاد رہے کہ جاوید نسیم کے پی کے میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی سیکرٹری بھی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات