کشمیرفریڈم موومنٹ سعودی عرب دمام کے زیراہتمام روزنامہ کشمیرایکسپریس کی 16ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 اپریل 2018 11:26

کشمیرفریڈم موومنٹ سعودی عرب دمام کے زیراہتمام روزنامہ کشمیرایکسپریس ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) کشمیرفریڈم موومنٹ سعودی عرب دمام کے زیراہتمام روزنامہ کشمیرایکسپریس کی 16ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ممتاز کاروباری شخصیت ملک محمداعجاز اعوان،انجینئر محمدوقاص،سنیئر نائب صدر سعودی عرب زون راجہ یونس کے علاوہ مسلم کانفرنس سعودی عرب کے کودانیٹرراجہ کبیرخان،پاکستان جرنلسٹ فاونڈیشن گلف کے صدر اشتیاق احمدعباسی ،سردار فاروق،صدام اور جرنلسٹ فاونڈیشن دمام کے جنرل سیکرٹری راجہ بشارت کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی تمام رہنماوں نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ کشمیر ایکسپریس کا کشمیر کاز کے حوالے سے بہت مثبت کردار اور اخلاقی حوالے سے قابل ستائش ہے تقریب کاانعقاد کشمیرایکسپریس کی کوششوں کااعتراف تھا ہم اس خوشی کے موقع پر چیف ایڈیٹر محمد زاہد تبسم اور ایڈیٹر مس شمیم اشرف،ایم خوشحال شریف اور پوری ٹیم کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور روزنامہ کشمیرایکسپریس نے سعودی عرب سے ایم خوشحال شریف کی قیادت میں سعودی عرب میں کشمیریوں کے مسائل کواجاگر نہ صرف کیا بلکہ حکومت آزادکشمیر تک پہنچانے میں بھی اہم رول ادا کیا تقریب کے اختتام پر 16ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :