اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا

راجہ خرم علی اور اہلیہ ماہین ظفر کو 1 سال قید اور 50 ہزار روپے جُرمانے کی سزا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اپریل 2018 11:11

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2018ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سنایا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے جُرم میں راجہ خرم علی اور اہلیہ ماہین ظفر کو ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جُرمانے کی سزا سنائی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 مئی 2017ء کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی ،اس کیس میں انیس گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جس کے بعد آج اس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :