عارضی طورپر بے گھر ساڑھے چھ ہزار خاندان افغانستان کے صوبہ خوست سے وطن واپس پہنچ ..
تازہ ترین : 1

عارضی طورپر بے گھر ساڑھے چھ ہزار خاندان افغانستان کے صوبہ خوست سے وطن واپس پہنچ گئے

عارضی طورپر بے گھر ساڑھے چھ ہزار خاندان افغانستان کے صوبہ خوست سے وطن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) افغانستان سے صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے، اب تک 6ہزار 533 خاندان وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، واپس آنے والے بے گھر افراد کے معاوضہ جات کے فارم پر کرکے اپنے اپنے علاقوں میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کی افغانستان کے صوبہ خوست سے واپسی کا عمل جاری ہے ، اب تک 6 ہزار 533 خاندان وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، واپس آنے والے خاندانوں کو معاوضہ جات کے فارم پر کرکے اپنے اپنے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

واپس جانے والے عارضی طورپر بے گھر افراد میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت 6 ماہ کے لئے مفت راشن دیا گیا ہے جبکہ واپس جانے والے خاندانوں میں25 ہزار روپے کیش گرانٹ اور 10ہزار روپے ٹرانسپورٹ کے کرایہ کی مد میں ادا کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق عارضی طورپر بے گھر افراد میں عارضٰ رہائش کے لئے خیمے و دیگر گھریلو سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 11:17:12

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :