زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے پنجاب حکومت کا" سمارٹ پراجیکٹ" روزگار کے نئے ساڑھے تین لاکھ مواقع پیداکرنے میں معاون ثابت ہوگا، صوبائی سیکرٹری زراعت

منگل 17 اپریل 2018 11:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے شروع کیا گیا پنجاب حکومت کا" سمارٹ پراجیکٹ" 3 لاکھ 50ہزار روزگار کے نئے مواقع پیداکرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری زراعت محمد محمود نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی معاونت سے شروع کئے جانے والے سمارٹ پراجیکٹ سے زرعی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ اور چھوٹے کاشتکاروں کے منافع جات بڑھنے سے آئندہ پانچ سال کے دوران 1.7 ملین افراد کو غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ منصوبہ سے شعبہ میں عدم مساوات کے خاتمے میں بھی مدد لے گی جبکہ اس سے زرعی شعبہ میں خواتین اور نوجوانوں کی شمولیت بھی بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف صوبہ میں زرعی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے قومی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :