رواں مالی سال کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں2 فیصد کمی

منگل 17 اپریل 2018 09:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) رواں مالی سال2017-18ء کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران کمپنی نی4264 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو4359 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران اے پی ایل کا بعداز ٹیکس منافع دو فیصد تک کم ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 52.56 روپے کے مقابلہ میں51.41 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔