پاکستان اور سعودی عرب دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کررہے

ہیں، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہاشم بن صدیق کی ریڈیو پاکستان کے ساتھ خصوصی بات چیت

پیر 16 اپریل 2018 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہاشم بن صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے ساتھ خصوصی بات چیت میں پاکستانی سفیر نے کہاکہ دہشتگردی مشترکہ دشمن ہے جس کو ختم کر نے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان طویل مدت سے سکیورٹی تعلقات ہیں جو روز بروز مضبوط ہورہے ہیں۔سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک ہر بحران اور مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :