وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے

پیر 16 اپریل 2018 23:52

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ..
دمام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سعودی عرب میں 24 ملکی فوجی مشق گلف شیلڈ 1 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جس میں پاکستان کی مسلح افواج کے بڑے دستے نے بھی حصہ لیا ہے۔