وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 23:52

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ..
الجبل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان پیر کو یہاں ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران گلف شیلڈ 1 فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کے بعد ہوئی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیردفاع خرم دستگیر خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید اختر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہاشم بن صدیق اور اسلامک ملٹری کائونٹر ٹیررازم کولیشن کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے۔