عمران خان ڈکٹیٹر کا سہولت کار رہا ہے اسے پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق بھی حاصل نہیں ہے ، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو
پی ٹی آئی والوں کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،یہ چوڑیاں انہیں ریحام خان نے دی ہونگی، اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو
پیر 16 اپریل 2018 23:25
(جاری ہے)
نوازشریف جھوٹا بے ایمان ثابت ہوا ہے۔وزیراعظم کے پاس ریڈ پاسپورٹ ہوتا ہے اور ریڈ پاسپورٹ رکھنے والے نوازشریف کو اقامہ لینے کی کیا ضرورت پڑی تھی ن لیگ رہنماں کے میڈیا پر عدلیہ کے خلاف بیانات پر پابندی سے متعلق نثار کھوڑو نے کہ کہ اگر کوئی جان بوجھ کر عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرتا ہے تو عدالت نے ان کے بیانات پر پابندی لگائی ہے عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ ضرور کرسکتے ہیں تاہم بے جا تنقید کا کسی کو حق نہیں ہے نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کی نفری سندھ حکومت نے وفاق سے مانگی تھی کراچی آپریشن کا کپتان سندھ کا وزیراعلی تھا۔
امن امان کی قیام کے لئے رینجرز سندھ پولیس کی مدد کے لئے طلب کی گئی تھی۔ سندھ میں امن امان کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے ٹرانسپورٹ منصوبہ یلو لائن بنانے کے لئے اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے وفاق نے سندھ کے متعدد منصوبوں کو سی پیک میں نہیں شامل کیا جو زیادتی کے مترادف ہے فاروق ستار کے الزامات سے متعلق نثار کھوڑو نے کہا کہ فاروق ستار کو اب یہ احساس ہوا ہے جو انہوں نے سیف ھائوس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو گالیاں دینے والی جماعت سے الحاق کیا۔ فاروق ستار سیف ھائوس کے کہنے پر چلنے کا اب نقصان اٹھا رہے ہیں۔کوئی سیاسی جماعت سیف ھائوس کی ہدایت پر چلے تو وہ سیاسی جماعت نہیں رھتی۔ فاروق ستار نے سیف ھائوس میں جاکر دوسرے مخالف کے ساتھ بیٹھ کر غلطی کی۔اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے نعیم راجپوت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں 95 سے متحدہ کا حصہ رھا اب ایم کیو ایم چھوڑ رہا ہوں۔ایم کیو ایم کے دھڑوں کی وجہ سے مھاجر قوم کے حقوق چھینے جا رھے ہیں اور مہاجر قوم چکی میں پس رہی ہے۔کراچی میں اب پیپلز پارٹی کی فتح ہوگی۔ مھاجروں کے حقوق کی جنگ لڑنے کی بات کرنے والے 6 دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ ہیر سوہو نے کہا کہ ایم کیوایم کے اسٹرکچر کو توڑنا ہے جلد ایم کیوایم کے لوگوں کو پیپلزپارٹی میں شامل کرینگے تاہم متنازعہ لوگوں کو شامل نہیں کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.