پی ٹی آئی رکن خرم شیر زمان کی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی سے متعلق تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد کردی گئی

پیر 16 اپریل 2018 23:25

پی ٹی آئی رکن خرم شیر زمان کی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بے ضابطگیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی کے پارلمانی لیڈر خرم شیرزمانکی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگی کی نشاندہی سے متعلق تحریک التوا خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردی پیر کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خرم شیرزمان نے تحریک التوا پیش کی تو وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے اسکی مخالفت کی اور کہا کہ یہ تحریک التوا کے طور پر سندھ اسمبلی میں پیش نہیں کی جاسکتی تحریک التوا کے ساتھ کوئی ثبوت نہیں لگائے گئے یہ رپورٹ سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی کو بھیجی گئی ہے وہاں اس پر بحث ہوگی انہوں نے کہا کہ ایک ارب درخت لگانے میں جو بدعنوانی ہوئی اسکا زکر کیوں نہیں کیا جاتا خرم شیرزمان بدستور بولتے رہے اور اسپیکر سے درخواست کی کہ وہ بدعنوانی روکنے میں انکا ساتھ دیں اسپیکر نے خرم شیرزمان کو بیٹھنے کا کہا اور تحریک التوا پر رائے شماری کروا کر مسترد کردیا۔