کولڈ سٹورز کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں 56کولڈ سٹورز کی چیکنگ

کولڈ سٹورز کے لیے مکمل ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے بہتری کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا‘ اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر

پیر 16 اپریل 2018 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں کولڈ سٹورز کی چیکنگ کرتے ہوئی2کولڈ سٹورز سر بمہر جبکہ 6کولڈ سٹورز کو جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آپریشنز ٹیموں نے کولڈ سٹورز کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو تے ہی صوبہ بھر میںچیکنگ کا آغاز کر دیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خصوصی کارروائیاں کر تے صفائی کے ناقص انتظامات پر معروف شاپنگ مالز کے 2کولڈ سٹورز کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جاری کردہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر 6 کولڈ سٹورز کو بھاری جرمانے کیے گئے۔اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدرنے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ 56 کولڈ سٹورز کو چیک کیا گیاجن میں سے 31کو بہتری کیلئے وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

جبکہ جرمانے اور وارننگ نوٹس دیے گئے سٹورز کوحالات درست کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیاہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ کولڈ سٹورز کو گلی سٹری سبزیوںاورپھلوں کی موجودگی، اشیاء خوردونوش کے ساتھ فنگس لگی ہونے، بدبودارماحول اور گندہ پانی کھڑا ہونے کیوجہ سے سیل کیاگیا۔ اے ڈی جی آپریشنز رافعہ حیدر نیواضح کیاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کولڈ سٹورز کے لیے مکمل ہدایت نامہ پہلے ہی جاری کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :