Live Updates

تحریک انصاف نے ن لیگ کے پسندیدہ امیدوار کا نام نگران وزیراعظم کے عہدے کیلئے پیش کردیا

پیر 16 اپریل 2018 23:25

تحریک انصاف نے ن لیگ کے پسندیدہ امیدوار کا نام نگران وزیراعظم کے عہدے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) تحریکِ انصاف نے نگراں وزیراعظم کیلئے تین تین ناموں کو حتمی شکل دیدی ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماں کے مشورے سے نگراں وزیراعظم کیلئے 3 ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، تحریک انصاف نے جن ناموں کو فائنل کیا ہے ان میں عبدالرزاق داد، تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی تینوں نام قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو پیش کریں گے۔عبدالرزاق داد 1999ء سے 2002ء تک پرویز مشرف کی کابینہ میں وزیر تجارت رہ چکے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر عشرت حسین 1999ء سے 2006ء تک گورنر اسٹیٹ بینک رہے۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام فائنل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انکا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور ق لیگ کے پارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کے بعد فائنل کئے جائیں گے۔ میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ رواں ہفتے پنجاب کی اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمانی اجلاس ہوگا جس میں تمام پارٹیز سے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کے لئے نام تجویز کرینگے تاہم اس حوالے سے ابھی مشارورت کا عمل جاری ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر عشرت حسین کے نام ن لیگ کی جانب سے بھی پیش کیے جا چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات