سعودی مفتی کا سر عام سڑکوں پر ورزش کرنے والی خواتین کے حق میں فتویٰ

سعودی مفتی نے سر عام سڑکوں پر ورزش کرنے کو جائز قرار دے دیا،فتویٰ جاری کردیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اپریل 2018 23:13

سعودی مفتی کا  سر عام سڑکوں پر ورزش کرنے والی خواتین کے حق میں فتویٰ
ریاض(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16اپریل 2018ء ) :سعودی مفتی کا سر عام سڑکوں پر ورزش کرنے والی خواتین کے حق میں فتویٰ آگیا۔ سعودی مفتی نے سر عام سڑکوں پر ورزش کرنے کو جائز قرار دے دیا،فتویٰ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں اعتدال اور معدل اسلام کی مہم اپنے عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

ایک جانب سعودی حکومت اپنے سخت گیر ہونے کے تاثر کو زائل کر تے ہوئے کچھ انقلابی اقدام اٹھانے میں مشغول ہے تو دوسری جانب علماء بھی سخت گیر تاثر کو زائل کرنے کے لیے حکومت کے ہم زبان ہیں۔

سعودی مفتی کا سر عام سڑکوں پر ورزش کرنے والی خواتین کے حق میں فتویٰ آگیا۔سعودی مفتی نے سر عام سڑکوں پر ورزش کرنے کو جائز قرار دے دیا،فتویٰ جاری کردیا گیا۔سعودی سینئر علما کمیٹی کے رکن اور شاہی دیوان کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن محمد المطلق نے باور کرایا ہے کہ عورت کو بالخصوص دورانِ حملورزش کی ضرورت ہوتی ہے لہذا شاہراہوں پر ورزش کا جواز ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک سعودی عالم کی جانب سے پردے کے لیے برقعے کو غیر ضروری قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :