کشمیری ظالموں کو جلد پیچھے دھکیل دیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دیں گے،شب معراج کی تقریب سے خطاب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اپریل 2018 23:04

کشمیری ظالموں کو جلد پیچھے دھکیل دیں گے، ایرانی سپریم لیڈر
تہران(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16اپریل 2018ء ):ایرانی سپریم لیڈر نے بھارتی بربریت کے خلاف کشمیریوں کے حق میں بڑا بیان دے ڈالا۔ ایرانی سپریم لیڈرشب معراج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ظالموں کو جلد پیچھے دھکیل دیں گے۔ امید ہے عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تہران میں شب معراج کی تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دینگے اور مستقبل قریب میں دشمن کو نیچا دکھا دیں گے۔

آیت اللہ خا منہ ای نے کہا کہ تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر، عراق، افغانستان، شام ، فلسطین، میانمار کے عوام اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جلد دشمنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔