وکلاء برادری کی جانب سے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 16 اپریل 2018 23:04

سکھر۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سکھر میںوکلاء برادری کی جانب سے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف سیشن کورٹ کے احاطہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر وکیل رہنماء قربان کلوڑ، صادق انصاری، ظہیر بابر سمیت دیگر نے کہا کہ، مظاہرین سے خطاب کرتے فائرنگ کے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، انہوں نے ملوث جوابداروں کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور ججوں اور وکلاء کو تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :