سکھر، ڈپٹی ڈائریکٹرایگریکلچر کا چھاپہ، زرعی ادویات کے ایک ڈیلر سے حاصل کردہ زرعی دوا کا سیمپل لیبارٹری بھیج دیا گیا

پیر 16 اپریل 2018 23:04

سکھر۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن سکھررسول بخش جونیجو نے روہڑی تعلقہ میں فروخت کردہ زرعی ادویات اور کھادکا معیارمعلوم کرنے کے لئے زرعی ادویات کے ایک ڈیلرعلی شیر ولد عبدالحلیم چاچڑ کے دکان پر اچانک چھاپے کے دوران ایک کمپنی کی زرعی دواکا سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن سکھرنے زرعی دوا اور کھاد کے تمام ڈیلرس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شفاف طور پرکھاد اور ادویات کی فروخت کو یقینی بنائیں ، بصورت دیگر سیمپلز غیرمعیاری ثابت ہونے پر ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائینگے ۔