پاکستان آرمی میں بطور سپاہی بھرتی کے مواقع

پیر 16 اپریل 2018 23:04

پاکستان آرمی میں بطور سپاہی بھرتی کے مواقع
سکھر۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں بطور سپاہی بھرتی کے لئے آن لائن رجسٹریشن 16اپریل سے شروع ہے جس کی آخری تاریخ 15مئی2018مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سکھر، گھوٹکی ،خیرپور اور نوشہروفیروز اضلاع کے امیدوار آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل ذاتی طور پر پیش ہوکر رجسٹریشن کراسکتے ہیںاور پاکستانی شہریت رکھنے والے اقلیتی امیدوار بھی بھرتی کے لئے اہل ہیں۔خواہشمند امیدوار پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pk وزٹ کر سکتے ہیں ۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر071-5085599اور موبائل 0303-3573741پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے

متعلقہ عنوان :