لینڈ ریونیو انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں سائلین کی سہولت کیلئے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی سکرین کا ویو ڈبل کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 16 اپریل 2018 23:02

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید کی ہدایت پرضلع سیالکوٹ کے چاروں لینڈ ریونیو انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم /اراضی ریکارڈ سنٹرز میں سائلین کی سہولت اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈیٹا انٹری آپریٹر کا سکرین ویو ڈبل کردیا گیا اس مقصد کیلئے ڈبل انٹر فیس /ڈیول اسکرین لگا دی گئی ہیںجس کی بدولت اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنے والے سائلین اپنی جائیدادوں کے انتقالات اور فرد کے اجراء کیلئے ڈیٹا انٹری آپریٹر کی جانب سے کئے جانے والے آن لائن پراسس کو لائیو دیکھ سکیں گے جس سے اے آر سی سٹاف کی جانب سے سائلین کو ممکنہ فراڈ اورغلط بیانی کے امکانات مخدوش ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ اصغر علی جوئیہ نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا کمپیوٹر کی ڈبل اسکرین لگانے سے سائلین کو اطمینان ہوگا کہ سٹاف ان کے ساتھ کسی قسم کی ہیرا پھیری یا غلط بیانی تو نہیں کررہا ہے جس سے ان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر زمیں آنیوالے سائلین کے مسائل کے حل کیلئے چاروں اے آر سنٹرز کی سخت نگرانی کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں موصول ہونے والے شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جارہا ہے۔