اے سی وزیر آباد کامرکز خریداری گندم گکھڑ کا دورہ

پیر 16 اپریل 2018 23:01

گو جرانوالہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) مرکز خریداری گندم گکھڑ پر اے سی وزیر آباد فیصل عباس مانگٹ ڈپٹی ڈائریکٹر عامر حسین شاہ تحصیلدار خواجہ ندیم بٹ کا دورہ ۔

(جاری ہے)

کسانوں کی سہولیات کے اقدامات کا جائزہ ،پہلے روز 200درخواستیں باردانہ کے اجراء کے لیے جمع کی گئیں اس موقع پر اے ایف سی طارق محمود فوڈ انسپکٹر فیصل شہزاد ، شاہین سبٹ اور کوارڈینٹر طاہر محمود طاہر کسان بورڈ ممبر مشتاق چیمہ اور اسسٹنٹ کوارڈینٹر شکیل احمد بھی موجود تھے اے سی وزیر آباد فیصل عباس مانگٹ نے شامیانے تبدیل کرکے معیاری شامیانے لگوانے کی ہدایت کی کسانوں کے لیے پنکھے پینے کا ٹھنڈا پانی کرسیوں کا بہترین انتظام کیا گیا اور سیکورٹی کے سلسلہ میں واک تھرو گیٹ بھی لگایا گیا ہے۔