محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی طرف سے وزیر آباد کے سکولوں میںآگاہی سیشن کا آغاز

پیر 16 اپریل 2018 23:01

گوجرانوالہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)پنجاب حکومت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی طرف سے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کے نجی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز سکول منظور آباد میںآگاہی سیشن کا آغاز کیا گیا جس میں طلبہ اور طالبات کو بتایا گیا انسان کی دوسری بنیادی ضرورتوں کی طرح جانور بھی اہم ضرورت ہیں جن سے نا صرف گوشت ،خالص دودھ اور دیگر غذائی ضروریات پوری کی جاتی ہیں وہاں یہ جانور آمدن کا ذریعہ بھی ہیں ان جانوروں کی مناسب دیکھ بھال اور خوراک کا خیال رکھنا بہت مفید ثابت ہوتا ہے،اسی علاقہ میں کسان بیٹھک کا بھی خاص اہتمام کیا گیا جس میںسینئر ڈاکٹر ہشام حبیب نے کسان بھائیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھی نسل کے جانور پالنا نا صرف فائدہ مند ہیں بلکہ ایسے جانوروں سے ہونے افزائش نسل معاشرے میں اچھے جانوروں کا باعث بنتی ہے جس سے ناصرف مویشی پال حضرات کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ معاشرہ بھی اس سے استفادہ حاصل کرتا ہے۔