سی ڈی اے کے ممبر فنانس ڈاکٹر فہد ہارون کو14 دن کے لئے چیئرمین سی ڈی اے کی قائم مقام ذمہ داری سونپ دی گئی‘ وزارت کیڈ

پیر 16 اپریل 2018 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای)کے ممبر فنانس ڈاکٹر فہد ہارون کو14 دن کے لئے چیئرمین سی ڈی اے کی قائم مقام ذمہ داری سونپ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزارت کیڈ کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عثمان اختر باجوہ مطالعاتی دورہ پر بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں،ان کی بیرون ملک موجودگی کے دوران 14 روز کے لئے ممبر فنانس ڈاکٹر فہد ہارون کی بطور قائم مقام چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :