ماں کا دودھ بچے کی بہترین غذا ہے ، فارمولا ملک کسی صورت بھی ماں کے دودھ کا متبادل نہیں ہو سکتا‘خواجہ عمران نذیر

ہسپتالوں میں فارمولا ملک کی فروخت اور پروموشن پر مکمل پابندی،غیر ضروری طور پر فارمولا ملک تجویز کرنے پرایکشن لیا جائے گا‘صوبائی وزیرصحت

پیر 16 اپریل 2018 22:48

ماں کا دودھ بچے کی بہترین غذا ہے ، فارمولا ملک کسی صورت بھی ماں کے دودھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ماں کا دودھ بچے کی بہترین غذا ہے یہ بچے کی تمام غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے جبکہ فارمولا ملک کسی صورت بھی ماں کے دودھ کا متبادل نہیں ہو سکتا،بدقسمتی سے پاکستان میں بچوں میںسٹنٹنگ ریٹ تیزی سے بڑھ رہا ہے ،جس کی بنیادی وجہ بچوں کی غذائی ضروریات پوری نہ ہونا ہے، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں فارمولا ملک کی فروخت اور پروموشن پر مکمل پابندی ہے اور اگر کوئی ڈاکٹر غیر ضروری طور پر فارمولا ملک تجویز کرے گا تو اس کے خلاف ایکش لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں بریسٹ فیڈنگ کو فروغ دینا ہوگا،یہ نا صرف خواتین کو بریسٹ کینسر سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ ماں کا دودھ پینے والے بچے دوسرے بچوں کی نسبت ذہنی اور جسمانی طور پر زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پروٹیکشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈچائلڈ نیوٹریشن رولزمتعین کیے ہیں ،اس قانون پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیں۔

یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میںپنجاب پروٹیکشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈچائلڈ نیوٹریشن لاء کے حوالے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سمینار کا انعقاد محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرIRMNCHکے زیر اہتمام کیا گیا۔سمینار میںممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عظمیٰ، ممبر پی اینڈ ڈی ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ حیدر،ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن IRMNCHڈاکٹر اختر رشید، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم مجید، ڈاکٹرذوالفقار،ڈائریکٹر IRMNCHڈاکٹر ناصر ، پنجاب کے تحصیل اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے اے ایم ایس حضرات اوربین الاقوامی ڈویلپمنٹ پارٹنر زکے نمائند گان نے شرکت کی۔

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی پیدائش کے فورا بعد ہلاکت کی شرخ افسوس ناک ہے اور ناقص غذا ((malnutrirtionاس وقت ہماراسب سے بڑامسئلہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق ناقص غذا ((malnutrirtion ملک کی معیشت کو 12سی13فیصد تک نقصان پہنچاتی ہے،ہمیں اس پر قابو پانے کے لیے خصوصی توجہ دینی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول کے ہسپتالوں میں سٹیبلائزیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیںجن میں غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کا علاج کیا جاتاہے اور یہ سنٹرز 24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پی اینڈ ڈی ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ حیدر نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے اور یہ ہماری مذہبی ،اخلاقی اور بنیادی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو انکے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی گائنی وارڈ میں خواتین کو بریسٹ فیڈنگ کے فوائد کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جانی چاہیے اور ضلعی انتطامیہ اس قانون پر سختی سے عملدرامد کروائیں۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن IRMNCHڈاکٹر اختر رشید نے بریسٹ فیڈنگ اور چائلڈ نیوٹریشن کے حوالے سے آئی ار ایم این سی ایچ پروگرام کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔سمینار میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کی گئی موبائل ایپلیکیشن پر بریفنگ دی گئی۔