سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو ایف نائن سیکٹر میں موجود فاطمہ جناح پارک میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے روک دیا

پیر 16 اپریل 2018 22:39

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو ایف نائن سیکٹر میں موجود فاطمہ جناح پارک میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو ایف نائن سیکٹر میں موجود فاطمہ جناح پارک میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے روک دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ پارک میں گرڈ اسٹیشن نہیں بن سکتا، سی ڈی اے کہیں اور گرڈ اسٹیشن تعمیر کرلے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایف نائن پارک میں گرڈ اسٹیشن تعمیر کیس کی سماعت کی، عدالت نے سی ڈی اے کو پارک میں گرڈ اسٹیشن تعمیر سے روکتے ہوئے قراردیا کہ پارک میں گرڈ اسٹیشن نہیں بن سکتا۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ لوگ پارک میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے جاتے ہیں،پارک میں گرڈ اسٹیشن صحت کے لئے نقصان دہ ہے، سی ڈی اے کہیں اور گرڈ اسٹیشن تعمیر کرلے، عدالت نے ایف نائن پارک گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کامعاملہ نمٹا دیا۔