سینٹ الیکشن میں میرے خلاف سازش کی گئی، فائزہ رشید

خاتون اسمبلی میں روزانہ آصف علی زرداری کی تصو یر کو جوتے مارتی تھی وہ آج پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی صدر اور ایم پی اے ہے میں کسی حلقہ کو اپنی وراثت نہیں بنانا چاہتی میر ے لئے حلقہ بندی کو ئی معنیٰ نہیںرکھتی، سابق ایم پی اے ضلع ہری پور

پیر 16 اپریل 2018 22:38

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) ضلع ہری پورسے سابق ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی فائزہ رشید نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں میرے خلاف سازش کی گئی جو خاتون اسمبلی میں روزانہ آصف علی زرداری کی تصو یر کو جوتے مارتی تھی وہ آج پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی صدر اور ایم پی اے ہے میں کسی حلقہ کو اپنی وراثت نہیں بنانا چاہتی میر ے لئے حلقہ بندی کو ئی معنیٰ نہیںرکھتی آزاد حیثیت سے حلقہ پی کے 42سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے چاہیے کو ئی مجھے ووٹ دے یا نہ دیں وقت آگیا ہے کہ استحصالی قوتوں سے جان چھڑائی جائے وہ گزشتہ روز غازی میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھی تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی فائزہ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں میرے خلاف سازش کی گئی جو خاتون اسمبلی میں روزانہ آصف علی زرداری کی تصو یر کو جوتے مارتی تھی وہ آج پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی صدر اور ایم پی اے ہے میں کسی حلقہ کو اپنی وراثت نہیں بنانا چاہتی میر ے لئے حلقہ بندی کو ئی معنیٰ نہیںرکھتی آزاد حیثیت سے حلقہ پی کے 42سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے چاہیے کو ئی مجھے ووٹ دے یا نہ دیں وقت آگیا ہے کہ استحصالی قوتوں سے جان چھڑائی جائے تاریخ اٴْٹھا کر دیکھ لے دنیا میں جتنے بھی بڑے انقلاب آئے ہیں غریب آدمی کی وجہ سے آئیں ہیں امریکہ میں ایک غریب ماں کا بیٹا صدر بن سکتا ہے تو یہاں کیو ں نہیں ہم دولت مندوں کا راستہ روکے گے محبت اور سیاست میں سب جائز ہے اب عوام دولت کی چمک میں نہیں آئے گے اپنے دور میں یونیورسٹی ،کالج ،روڈ اور گیس کی مد میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے فنڈ حاصل کئے پیپلز کے دور میں ضلع ہری کو فراہم کئے گئے منصو بوں پر تختیاں لگا سیاست چمکائی جارہی ہے میں نے اپنے فنڈ ز کی تحقیق کے لئے نیب کو درخواست دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے روس میں سترہ سال گزارے ہیں وہاں سب کے مساوی حقوق ہیں چاہیے غریب ہو یہاں امیر ہو نمبر کم ہونے پر وہاں کے صدر کی بیٹی کو بھی داخلہ نہیں ملتا منتخب ہونے کے بعد متاثرین کے لئے بھر پور آواز اٴْٹھائوں گی۔