قصور میں لیگی رہنما اور کارکنان نواز شریف کی محبت میں اخلاقیات بھی بھول گئے

قصور میں تاحیات نا اہلی کے بعد لیگی اراکین اسمبلی کی موجودگی میں مظاہرین عدلیہ مخالف مظاہرے میں اول فول بکتے رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اپریل 2018 22:20

قصور میں لیگی رہنما اور کارکنان نواز شریف کی محبت میں اخلاقیات بھی ..
قصور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16اپریل 2018ء ) :قصور میں لیگی رہنما اور کارکنان نواز شریف کی محبت میں اخلاقیات بھی بھول گئے۔ قصور میں تاحیات نا اہلی کے بعد لیگی اراکین اسمبلی کی موجودگی میں مظاہرین عدلیہ مخالف مظاہرے میں اول فول بکتے رہے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں لیگی رہنما اور کارکنان نواز شریف کی محبت میں اخلاقیات بھی بھول گئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے بعد مقامی قیادت بھی عدلیہ کی مخالفت میں حدود قیود پھلانگنے لگے۔

قصور میں تاحیات نا اہلی کے فیصلے کے خلاف اراکین اسمبلی کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔شیخ وسیم اختر اور نعیم صفدر عدلیہ مخالف مظاہرے میں نہ صرف شریک ہوئے بلکہ لیگی اراکین اسمبلی کی موجودگی میں مظاہرین عدلیہ مخالف مظاہرے میں اول فول بکتے رہے۔مظاہرے میں ججز اور عدلیہ کے خلاف ایسی نازیبا زبان استعمال کی گئی جس کو نشر بھی نہیں کیا جا سکتا۔ویڈیو دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :