Live Updates

اقتدارمیں آکر فوری طور پر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے،عمران خان

پیر 16 اپریل 2018 22:15

اقتدارمیں آکر فوری طور پر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے،عمران ..
مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مردان میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیںگے‘ پی ٹی آئی حکومت سادگی کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوامی کی خدمت کرینگے اور غربت کا خاتمے کو ترجیحی دینگے اور اداروں کو مضبوط کرینگے جس سے ملک ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں کھڑا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مردان شیرگڑھ میں سابق ایم این اے حاجی سرفراز خان کے فرزند امیر سرفراز کے تحریک انصاف میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخواپرویز خٹک ، ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان ، وزیر اطلاعات شاہ فرمان ، وزیر تعلیم عاطف خان، ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم ، افتخار مشوانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

فاٹا انضمام کے بارے میں عمران خان نے کہا تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد فوری طور پر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے گا ، قبائیلوں کو ان کے حقوق دینگے ۔سینٹ انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اس بارے پارٹی سطح پر تحقیقات کر رہی ہیں اور اسے ضمیر فروش ممبران کو باہر نکالینگے چاہیے وہ ہمیں سیٹ ہی کیوں نہ جیت کر دیںایسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،تحریک انصاف سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہیں ، 29اپریل کو مینار پاکستان میں ایک بڑا جلسہ ہو گا اور اس میں عوام ثابت کرینگے کہ عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے بعد میں عمران خان نے تحریک انصاف میں شامل ہو نے والے امیر سرفراز کا شکریہ ادا کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :