گورنرخیبرپختونخواکے زیرصدارت وومن یونیورسٹی صوابی کی سینیٹ کا دوسرا اجلاس

پیر 16 اپریل 2018 22:15

گورنرخیبرپختونخواکے زیرصدارت وومن یونیورسٹی صوابی کی سینیٹ کا دوسرا ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وومن یونیورسٹی صوابی کی سینیٹ کا دوسرا اجلاس گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی صدارت میں گورنرہاؤس پشاورمیں پیرکے روز منعقدہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیربرائے اعلی تعلیم مشتاق احمدغنی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخان زادی فاطمہ خٹک، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر منیراعظم، سیکرٹری ہائرایجوکیشن، سیکرٹری فنانس اور پراجیکٹ کوآرڈینیٹر لطیف اللہ سمیت سینیٹ کے دیگراراکین نے شرکت کی۔

وائس چانسلر خان زادی خٹک نے اجلاس کو یونیورسٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں سال 2017-18 کے بجٹ پر بحث کے بعد اسے نظرثانی کیلئے کمیٹی کے حوالے کردیاگیا جو کہ 15 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ چانسلر کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کے قواعدوضوابط کابھی جائزہ لیا گیا اورمزیدمشاورت کیلئے کمیٹی کے سپردکردیاگیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے گورنرنے یونیورسٹی میں میرٹ اورشفافیت برقراررکھنے کی تاکید کی اور توقع ظاہرکی کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وومن یونیورسٹی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک نمایاںمقام حاصل کرے گی۔انہو ںنے تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم آہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت پربھی زوردیا۔#

متعلقہ عنوان :