پاکستان کے مشہور و معروف اینکر نے خود کا ذاتی نیوز چینل کھولنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 16 اپریل 2018 21:48

پاکستان کے مشہور و معروف اینکر نے خود کا ذاتی نیوز چینل کھولنے کا اعلان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان کے مشہور و معروف اینکر نے خود کا ذاتی نیوز چینل کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور و معروف صحافی اور اینکر آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی چینل پر کیے جانے والے پروگرام کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آفتاب اقبال اب خود کا ذاتی نیوز چینل کھولیں گے۔ آفتاب اقبال نے اپنے نیوز چینل کا نام "آپ نیوز" رکھا ہے۔

(جاری ہے)

آفتاب اقبال نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ان کے بھائی جنید اقبال انہیں چینل کھولنے کے معاملات میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ ان کا نیوز چینل باقی تمام چینلز سے مختلف اور منفرد نظر آئے۔ آفتاب نے چینل کے نام کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے چینل کا نام "آپ" اس لیے رکھا ہے کیونکہ یہ صرف تین ہندسوں پر مشتمل ہے۔ ایسا نام یاد رکھنا کافی آسان ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :