سپریم کورٹ کے حکم پر عطائیوں پرکریک ڈائون، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ میں کارروائی کے لیے ٹیمیں روانہ کردیں،مزید اڈے سربمہر

پیر 16 اپریل 2018 21:18

سپریم کورٹ کے حکم پر عطائیوں پرکریک ڈائون، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق عطائیوں کے مکمل خاتمے کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 14اضلاع میں کارروائی کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جنہوں نے گزشتہ روز سے عطائیوں کے اڈے بند کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹیمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر مختلف اضلاع میں کارروائی کررہی ہیں تاکہ سپریم کورٹ میںمطلوبہ رپورٹ مقررہ وقت پر پیش کی جاسکے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے اس سلسلے میں متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لے لیاہے۔ مزید برآں کمیشن نے اتائیوں کے اڈوں کے بارے میں درست اطلاع حاصل کر نے کے لیے موبائل ایپ سنسس انفارمیشن مینجر(سی ایم آئی )کا آغازبھی کر دیاہے، جس سے متعلقہ حکام کوہمہ وقت درست معلومات فراہم ہواکریں گی۔گزشتہ ہفتہ میں کمیشن کی ٹیموں نے تین شہروں لاہور،راولپنڈی اور اوکاڑہ میں 100اتائیوں کے اڈوں کو بند کیا تھا ،جن میں اوکاڑہ کے 50،روالپنڈی کے 31اور لاہور کے 19کاروبار بند تھے۔ یادرہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے اب تک 8,550سے زائد اتائیوں کے اڈوں کو بند کرکے انھیں تقریباً چھ کروڑ 65لاکھ روپے جرمانہ کر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :