شعبان کا چاند نظر نہیں آیا،یکم شعبان بدھ18اپریل، شب برات یکم مئی کو ہوگی

پیر 16 اپریل 2018 21:18

شعبان کا چاند نظر نہیں آیا،یکم شعبان بدھ18اپریل، شب برات یکم مئی کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء)ملک بھر کے کسی بھی حصے میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیایکم شعبان بدھ18اپریل شب برات یکم مئی کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

شعبان معظم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ کہ ملک کے کسی بھی حصے سے شعبان کا چاند نظر آنے کی کوئی ٹھوس شہادت نہیں ملی لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم شعبان بروز بدھ اور شب براآ ت یکم مئی 2018کو ہوگی ۔