کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،عبدالرحیم زیارتوال

ایسا محسوس ہوتاہے حکومت اسمبلی کی کارروائی چلانے کیلئے سنجیدہ نہیں ،ہم نہیں چاہتے ایک ماہ کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد لائیں ،اسمبلی میں کورم بھی اپوزیشن پورا کریاوربل بھی منظورکرائے ایسانہیں ہوسکتا،پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی پریس کانفرنس

پیر 16 اپریل 2018 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال اور نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ایسا محسوس ہوتاہے کہ حکومت اسمبلی کی کاروائی چلانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہم نہیں چاہتے کہ ایک ماہ کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد لائے ،یہ بات انہوں نے پیر کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اور کورم پورا نہ ہونے کے بعد اپوزیشن کے چیمبر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ اپوزیشن جمہوری سے کام کررہی ہے لیکن حکومت اسمبلی کی کاروائی چلانے میں سنجیدہ نہیں ہے کورم پورا نہ ہونے کے مسئلہ پر ہم نے حکومت کے روئیے کیخلاف واک آئوٹ کیا ،اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ جب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی حکومت قائم ہوتی تھی تو صوبے میں بدامنی تھی اس وقت ہماری حکومت نے بلوچستان میں امن قائم کیا آج پھر بلوچستان بدامنی کی طرف جارہاہے ،مسیحی افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا یا جارہاہے ، سابق وزیر اعلی اور نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو سپریم سمجھتے ہیں،پارلیمنٹ کی عزت اور احترام ہوناچاہئے،حکومت اقلیت میں ہے اوراپوزیشن اکثریت میں ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اسمبلی میں کورم بھی اپوزیشن پورا کریاوربل بھی منظورکرائے ایسانہیں ہوسکتا، صوبے میں امن وامان کے حوالے سے حکومت سے تعاون کیلئے تیارہیں،ڈاکٹر عبدامالک بلوچ نے کہاکہ معلوم نہیں کہ حکومت ایک ماہ ہے یا دس دن ہے ہم اسکے خلاف عدم اعتماد نہیں لانا چاہتے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر عوام کی مسائل حل کریں ،انہوں نے کہاکہ جب میں وزیراعلی بلوچستان تھا تو اسمبلی میں 97فیصد حاضری تھی کبھی کھبار اگر اسلام آباد میں میٹنگ کیلئے جاتاتھا اس پر بھی تنقید ہوتی تھی اور کئی بار ہمیں ان گناہ کی بھی سزا ملتی تھی جو ہم نے کئے نہیںہوتے تھے اسکی بھی جواب دیتے تھے ،انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت بھی اکثریت میں ہے اور حکومت اقلیت میں پھر بھی ہم اس حکومت کو جائز سمجھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم نے مشکل دن بھی دیکھے ہیں اور آنیوالے دن بھی مشکل ہونگے ،انہوں نے کہاکہ حکومت جو تقرریاں وتبادلے کررہی ہیں اس سے امن وامان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ہم اس حکومت معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ہیں ہم پھر بھی ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خاص طورپر ڈی سی ایز کے تبادلے سوچ سمجھ کر کریں جو ڈی سی موجود ہیں وہ امن وامان کو برقرار کھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔