آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

پیر 16 اپریل 2018 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر، ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش کوئٹہ (شیخ ماندا16، سمنگلی12)، قلات6، ژوب5، مالم جبہ47 ، پٹن 27 ،کالام 26، دیر 25، میرکھانی 19، چراٹ، بالاکوٹ16، سیدو شریف14، پاراچنار 13، چترال، دروش10 ، لوئر دیر، کاکول 9، مری 23 ، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 16، سیدپور 11 بوکرہ 10 ، گولڑہ 5)، راولپنڈی (چکلالہ17، شمس آباد14)، سرگودہا (سٹی15، ائیرپورٹ14)، چکوال، منگلہ 12، جھنگ11، لیہ، بھکر08، جوہرآباد، جہلم، کامرہ05، گڑھی دوپٹہ 21،مظفرآباد17 ، راولاکوٹ13، کوٹلی07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد، مٹھی41 ، سکھر، حیدر آباد 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :