بیساکھی میلے نے 70 سال کی دوریاں ختم کر دیں

تقسیم ہند کے وقت بچھڑ جانے والے سکھ بہن بھائی 70 سال بعد بیساکھی کے میلے پر مل گئے، رقت آمیز مناظر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 اپریل 2018 20:42

بیساکھی میلے نے 70 سال کی دوریاں ختم کر دیں
حسن ابدال(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16اپریل 2018ء ):بیساکھی میلے نے 70 سال کی دوریاں ختم کر دیں۔ تقسیم پاکستان کے وقت بچھڑ جانے والےسکھ بہن بھائی 70 سال بعد بیساکھی کے میلے پر مل گئے، اس موقع پررقت آمیز مناظر دیکھنے میں آ ئے۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں منعقدہ بیساکھی میلے نے 70 سال کی دوریاں ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

تقسیم پاکستان کے وقت بچھڑ جانے والےسکھ بہن بھائی 70 سال بعد بیساکھی کے میلے پر مل گئے۔

تجندر سنگھ اور پرکاشو سنگھ تقسیم پاکستان کے وقت ایک دوسرے سے بچڑ گئے تھے اور ایک دوسرے کے ذندہ ہونے کی بھی امید ختم کر چکے تھے۔بھائی بھارت میں جا کر رہنے لگا تو بہن نے بھی مردان میں ڈیرے ڈال لئیے۔ دونوں بہن بھائی 70 سال بعد بیساکھی کے میلے پر ملے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے دونوں کو مبارکباد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔