ایک دن پی ایس پی سربراہ اور نائب دونوں واپس آجائیں گے،فاروق ستار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اپریل 2018 20:33

ایک دن پی ایس پی سربراہ اور نائب دونوں واپس آجائیں گے،فاروق ستار
حیدرآباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل 2018ء) : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک دن پی ایس پی کے سربراہ اور ان کے نائب بھی واپس آجائیں گے،پارٹی چھوڑ کرجانے والوں کوبرا بھلا کہنا ہماری تہذیب میں شامل نہیں،جتنے مرضی ساتھیوں کولے جائیں، جانے والے الٹے قدم واپس آئیں گے۔انہوں نے آج یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ اچھا ہوتا اگر ناراض ہونے والے خاموشی سے بیٹھ جاتے۔

ایم کیوایم کے کارکنان کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ہمیں چھوڑ کرجانے والوں پرصدمہ ہوا۔چھوڑ کرجانے والوں کویہ نہیں کہا کہ وہ کچرا ہیں۔پارٹی چھوڑ کرجانے والوں کوبرا بھلا کہنا ہماری تہذیب میں شامل نہیں۔کسی اور تنظیم میں جانا کارکنان کیلئے بڑا دھچکا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے دوستوں کوعوامی پذیرائی نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ جنہیں مصطفی کمال لیکر جارہے ہیں وہ واپس آجائیں گے۔جتنے مرضی ساتھیوں کولے جائیں جانے والے الٹے قدم واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن پی ایس پی کے سربراہ اور ان کے نائب بھی واپس آجائیں گے۔