سی ای او گولڈ کپ نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

پیر 16 اپریل 2018 21:04

سی ای او گولڈ کپ نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سی ای او گولڈ کپ 63 ویں نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ کی ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں دوسرے روز ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹیو آفیسرپاکستان ریلویز محمد جاوید انور تھے، مہمانِ خصوصی جب ریلوے اسٹیڈیم پہنچے تو اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔

مہمانِ خصوصی کا چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف کروایاگیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلوے محمد جاوید انور صدر ریلوے سپورٹس بورڈ، نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان، سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپ ڈویژن غلام قاسم، پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ سلمان بٹ، ہمدان نذیر، آرگنائزنگ سیکرٹری شیخ محمد انور، امجدامین بٹ، حافظ عمران بٹ، محمد راشد ملک، کامن ویلتھ گیم میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ویٹ لفٹرز نوح دستگیر اور طلحہ طالب نے خصوصی طور پر چیمپیئن شپ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تماشائیوں کی بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ مہمانِ خصوصی نے چیمپیئن شپ کے شاندار انعقاد پر آرگنائزر اور آفیشلز کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کو شاباش دی۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 17 اپریل بروز منگل ریلوے اسٹیڈیم میں شام06:00بجے منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویزمحمدجاویدانور ہوں گے اورکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔