جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کر تے ہیں، پیرمحمد مسعود چشتی

پیر 16 اپریل 2018 21:00

بوریوالہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سابق وفاقی سیکرٹری قانون و صدر لاہور ہائی کورٹ بار پیرمحمد مسعود چشتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے و ہ کم ہے، ان کا کیریئر صاف شفاف ہے، انصاف و قانون کے لیے ان کی خدمات قابل قدر ہیں ،فائرنگ کے واقعہ میں ملوث مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق صدر بار محمد جاوید شاہین ،سابق چیئر مین پنجاب بار کونسل و ممبر پنجاب اسمبلی ملک نوشیر خاں لنگڑیال ،مرزا محمد شہزاد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :